(باخبر سوات ڈاٹ کام) کانجو ٹاون شپ میں ایک شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ان کی اہلیہ اور راہگیر بچہ زخمی ہوگیا۔ ملزم سے بندوق گرنے کی وجہ سے چل گیا جس سے ملزم خود بھی زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ اُو کانجو یار محمد کے مطابق ملزم عبدالرحیم ولد نواب ساکن کانجو نے پوش علاقہ کانجو ٹاون شپ میں پک اَپ میں موجود عمر زادہ اور ان کی اہلیہ پر ایس ایم جی سے فائرنگ کی جس سے عمر زادہ موقع پر جاں بحق اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔ فائرنگ سے ایک پانچ سالہ راہگیر بچہ زید احمد زخمی ہوگیا۔ بھاگتے ہوئے ملزم سے ایس ایم جی گر گیا جس کے چل جانے سے ملزم خود بھی زخمی ہوگیا اور بھاگ گیا۔ ملزم کو پولیس نے کچھ دیر بعد گرفتار کرلیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وجہ سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔
Swat
