(باخبر سوات ڈاٹ کام) گذشتہ روز خیبر پختون خوا اور ملک کے دیگر حصوں میں 6.8 شدت زلزلے کے بعد چار بار افٹر شاکس محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تیز زلزلہ کے بعد 3.9 شدت کا زلزلہ ہوا جس کی گہرائی 200 کلومیٹر اور مرکز پاک، افغان، تاجکستان تھا۔ اس کے بعد3.8 شدت کا زلزلہ ہوا جس کی گہرائی150کلومیٹر تھی۔ پھر اس کے بعد3.8 شدت کا زلزلہ ہوا جس کی گہرائی175 کلومیٹر تھی۔ آخر میں ہونے والے زلزلے کی شدت 3.7 اورگہرائی 156 کلومیٹر تھی۔ تینوں مرتبہ ہونے والے زلزلے کا مرکز ہندوکش افغانستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
Swat
