Swat

مینگورہ پولیس کی کارروائی، گھر میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ پولیس نے گھر میں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس پریس ریلیز کے مطابق لنڈیکس حاجی بابا کی رہائشی مسماۃ (ا) نے تھانہ مینگورہ میں اپنے گھر سے سونے کی لاکٹ اور 2 عددانگوٹھیاں،نقد رقم اور موبائل چوری ہونے کی رپورٹ کی تھی، جس پر ڈی ایس پی سٹی انور خان کی سربراہی میں ٹیم نے تفتیش کی اور ملزم اسحاق ساکن رنگ محلہ مینگورہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے مالِ مسروقہ سونا، موبائل اور نقد رقم برآمد کر لی۔ انہوں نے کہا کہ دوران تفتیشملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں