Swat

برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے شش رکنی وفد کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے شش رکنی وفد نے گورننس ایڈوائزر میٹ کارٹر کی قیادت میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کی۔ وفد کے دیگر ارکان میں ماہرِ معاشیات طفیل خان یوسف زئی، پروگرام آفیسر امالا نجیب، پروگرام کوآرڈی نیٹر اطہر وقار اور پولی ٹیکل سیکرٹری سیم فلیچر شامل تھے۔ وفد کے دورے کا مقصد فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے مالی تعاون سے جاری سب نیشنل گورننس پروگرام کے احداف کا سالانہ جائزہ لینا تھا۔ سب نیشنل گورننس پروگرام ملاکنڈ کے چار اضلاع میں پلاننگ، بجٹنگ اور ریونیو موبلائزیشن سے متعلق تحصیلوں میں آفیسرز اور مقامی نمائندوں کو تکنیکی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ وفد سے گفتگو میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سب نیشنل گورننس پروگرام کے ذریعے تکنیکی سپورٹ فراہم کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پروگرام مزید سپورٹ فراہم کرے گا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔