(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات نے مینگورہ سٹی میں ابابیل فورس پٹرولنگ اور ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی کا جائزہ لیا اور ان کو خصوصی ہدایت کی کہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ ہے۔ اپنی ڈیوٹی کو خلوص اور عبادت سمجھ کر کریں۔ امن وامان کی بحالی، جرائم کی روک تھام، ٹریفک نظام کی بحالی اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ ڈی پی او نے اس دوران بازار اور ملحقہ مارکیٹوں کا بھی دورہ کیا۔ وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں درپیش ٹریفک اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا۔ ان کے حل طلب اجتماعی اور انفرادی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے عوام الناس کے نام سخت پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات کو ہوائی فائرنگ اور آتش گیر مواد/ پٹاخے وغیرہ کی خرید و فروخت سے گریز کریں۔
Swat
