Swat

کبل دھماکہ، مینگورہ اور کبل میں بڑے احتجاجی مظاہرے ریکارڈ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کبل پولیس لائن بم دھماکے کے خلاف مینگورہ اور کبل میں بڑے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ نشاط چوک مینگورہ میں سوات قومی جرگہ اور کبل چوک میں سوات اولسی پاسون کی جانب پولیس لائن دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پولیس لائن دھماکہ پر سرکاری بیان مشکوک ہے۔ اس لئے ثبوتوں کے ساتھ حقائق سامنے لائے جائیں۔ ہم نے سوات میں امن قائم کیا ہے اور کسی کو امن خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے پولیس لائن دھماکے میں شہید افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ مظاہروں میں دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔