(باخبر سوات ڈاٹ کام)پولیس لائن کبل دھماکے کے خلاف بدھ کو مینگورہ اور خوازہ خیلہ میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ خوازہ خیلہ میں سول سو سائٹی کے زیرِ اہتمام اور مینگورہ کے نشاط چوک میں پی ٹی آئی کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے پولیس لائن دھماکے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس واقع کی عدالتی تحقیقات کی جائیں اور ذمے دار افراد کو کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا جائے۔ مظاہروں میں شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔
Swat
