(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل پولیس لائن دھماکہ کے خلاف سوات اولسی پاسون کے زیرِ اہتمام کانجو چوک میں جمعہ پانچ مئی کو دوپہر دو بجے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ سوات اولسی پاسون کے ترجمان کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے سنیٹر مشتاق احمد خان، منظور پشتین، سردار حسین بابک، ایم این اے علی وزیر، میر کلام اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے تمام علاقوں سے قافلے نکل کر دو بجے تک کانجو چوک میں جمع ہوں گے۔
Swat
