(باخبر سوات ڈاٹ کام)حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ساتھ ریاستی ظلم و ستم بند کیا جائے اور اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔صوبائی حکومت نے مولانا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس سے حکومتی کارندے مکر گئے ہیں اور اپنے معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہے۔ ایک بار پھر مولاناہدایت الرحمان غریب اور بے بس ماہی گیروں کے اُن آئینی حقوق کیلئے نکلے ہیں جوکہ صوبائی حکومت نے معاہدے سمیت تسلیم کئے تھے۔ مولانا ہدایت الرحمان کسی ایک فرد کے نہیں بلکہ بلوچستان اور گوادر سے تعلق رکھنے والے ہر مکتبہئ فکر اور خاص کر مظلوم لوگوں کی آواز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوا ت حمید الحق نے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا۔
Swat
