Swat

انسدادِ ڈینگی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سہیل احمد خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ حکام کو 2013ء سے2022ء کے درمیان ڈینگی لاروا کی موجودگی سے متعلق ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر فضل عارف کی سربراہی میں تمام لائن ڈیپارٹمنس کے نمائندوں پر مشتمل کور ٹیم کو مزید متحرک کرنے اورمتعلقہ ڈیپارٹمنس کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اقدامات کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میونسپل آفیسرز کو ڈینگی لاروا کی ممکنہ پرورش والی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور لاروا کی افزائش روکنے کے لئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایات کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔