(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے کہا کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل بند کرناآئین کے منافی ہے۔ جماعت اسلامی سوات پنجاب حکومت کی اس غیر قانونی اور غیر آئینی رویے کی مذمت کرتی ہے۔ علاقے کے عوام کے جائز حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پنجاب حکومت بڑے بھائی اور بڑے پن کا مظاہرہ کرے، نہ کہ پختونخوا کے عوام سے دشمنی پر اتر آئے۔ آٹا بندش کے حوالے سے آٹا ڈیلران کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں اوران سے اس ضمن میں تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا۔
Swat
