(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوئی گیس میٹرکی ماہانہ فیس میں اضافہ عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ داخلہ کرتے وقت صارفین سے میٹرکی قیمت وصول کی جاتی ہے۔ درخواست گزارکے موقف پر عدالت نے گیس حکام کو نوٹس جاری کردیا۔ پیشی کیلئے 25 مئی کی تاریخ مقرر کردی گئی۔گذشتہ روزدرخواست گزار سابق ناظم سیدوشریف ڈاکٹر خالد محمو دخالد نے تحفظ صارفین عدالت میں تحریری درخواست جمع کرائی، جس میں موقف اختیار کیا کہ وہ عرصہ 20 سال سے گیس صارف ہیں، جس سے گیس میٹر تنصیب کرتے وقت محکمہ گیس نے باقاعدہ قیمت وصول کی تھی۔ اسی طرح ہرصارف سے میٹر کی وصولی کی جاتی ہے۔اس کے بعدہرماہ 41روپے کا کرایہ بھی وصول کیا جاتاہے، جو غیر قانونی ہے۔ تاہم رواں سال کے ماہِ مارچ میں گیس میٹر کا کرایہ 450 روپے کردیاگیا جو ناقابلِ برداشت ہے۔ اس کے علاوہ ماہانہ بل میں ٹیکس بھی لگایا گیا ہے۔ حالانکہ 18ویں ترمیم کی رو سے محکمہ سوئی گیس کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ صارف کی جیب سے سامان کی قیمت یا کرایہ وصول کرے۔ لہٰذا عدالت یہ غیر قانونی کرایہ وصولی کا عمل منسوخ کرے۔ درخواست گزارکے موقف پر عدالت میں محکمہ سوئی گیس کے حکام کو نوٹس جاری کرکے آئندہ پیشی کیلئے 25مئی کی تاریخ مقررکردی گئی۔
Swat
