Swat

سوات، تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری 24 مئی تک روک دی گئی

(باخبرسوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس شاہد خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تحریکِ انصاف کے 52 کارکنوں کی تھری ایم پی اُو کے تحت گرفتاری24 مئی تک روک دی۔ جیل میں قید52 کارکنوں کی ضمانت پر سماعت آج بدھ کو ہوگی۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلا سہیل سلطان، حق نواز خان، رضاء الدین اور رحیم اللہ چترالی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل امن پسند ہیں اور کسی غیر قانونی کاموں میں ملوث نہیں۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ان افراد پر تھری ایم پی اُواگلی پیشی تک منسوخ کردی۔ جیل میں موجود کارکنوں کی ضمانت پر بحث آج ہائی کورٹ میں ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔