(باخبر سوات ڈاٹ کام) اَ پر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سوات میں سیاحت کے فروغ کے لیے کالام میں جلد رافٹنگ کا آغازکیا جائے گا۔ دریائے سوات میں رافٹنگ کا آغاز کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ سیاحوں کو کالام کی خوبصورت وادی سے لطف اندوز ہونے کے مواقع بھی ملیں گے۔ ریور رافٹنگ کے لئے ضروری سازوسامان، سپیشلائزڈ کیپٹن اور اعلیٰ معیار کے بوٹس فراہم کئے جائیں گے، جس میں رافٹنگ سے پہلے انسانی حفاظت کے ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا۔
Swat
