(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کے زیر اہتمام ٹیکس کے خلاف تاجروں کے گرینڈ جرگہ میں ٹیکس لاگو کرنے کی بھر پور مزاحمت کا اعلان کر دیا گیا۔ گرینڈ جرگہ ڈویژن بھرکے تاجررہنماؤں، ضلعی وتحصیل عہدیداروں پرمشتمل ایک گرینڈ جرگہ مینگورہ میں زیرِ صدارت صدر عبدالرحیم منعقد ہوا جس میں ملاکنڈڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کی کابینہ اراکین، تمام اضلاع کے صدور، جنرل سیکرٹریز دیگر عہدیداروں، تمام تحصیلوں کے صدور ودیگر عہدیدار اورتاجررہنماؤں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ گرینڈ جرگہ سے ملاکنڈڈویژن کے ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سینئرنائب صدر انوارالدین خان، جنرل سیکرٹری زوارخان، ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہدخان، بونیرکے صدر فضل ربی خان، اپر سوات کے صدر محمدزبیر، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے ترجمان ڈاکٹرخالدمحموداور دیگرنے خطاب کیا۔ اس موقع پر ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے کابینہ اراکین بشیراحمد، محمدشفیع، خالد خان، لالی شاہ، گل نظر، بریکوٹ کے صدر معراج الدین سمیت سوات بھرکی تمام تحصیلوں کے صدور اوردیگر عہدیداران سوات چیمبرآف کامرس کے ایگزیکٹیو ممبریوسف علی خان کے علاوہ دیگرتاجرتنظیموں کے نمائندے اورتاجر رہنما بھی موجود تھے۔ گرینڈ تاجر جرگہ میں ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے بھرپور مزاحمت کااعلان کیاگیااورواضح کیاگیاکہ ٹیکس لاگوکرنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائیگی۔ اس موقع پر ملاکنڈڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے دوٹوک اورواضح الفاظ میں کہاکہ کوئی بھی مائی کالعل ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس نافذ نہیں کرسکتا۔ ٹیکس نافذ کرنے والوں کو بھرپور عوامی مزاحمت کاسامناکرناپڑے گا۔ کیونکہ ملاکنڈڈویژن میں تاجربرادری، تمام سیاسی جماعتیں، وکلا برادری اور دیگر لوگ ایک ہی پیج پر ہیں۔ انہوں نے سابقہ ممبران اسمبلی کوشدیدتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں کی موجودگی میں ملاکنڈڈویژن کی جداگانہ حیثیت کوختم کیاگیا۔
Swat
