Swat

تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاک فوج کے جرنیلوں کو دھمکیاں دینے، ملک جلانے اور کارکنوں کو تشدد پر اُکسانے پر سابق ایم این اے اور تحریک انصاف سوات کے صدر سلیم الرحمان، سابق ایم پی اے اور صدر تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن فضل حکیم خان یوسف زئی، سٹی مئیر مینگورہ شاہد علی خان اور 200 دیگر کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔ ایس ایچ اُو تھانہ سیدو شریف کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 9مئی کو ان افراد نے سرکٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوکر قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی اور ملک دشمن تقاریر کیں۔ واضح رہے کہ تینوں افراد اس دن سے روپوش ہیں۔ پولیس اور دیگر ایجنسیاں ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔