Swat

سلیم الرحمان اور فضل حکیم پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کا امکان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریکِ انصاف سوات کے صدر اور سابق ایم این اے سلیم الرحمان اور ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور سابق ایم پی اے فضل حکیم خان یوسف زئی کے خلاف فوجی عدالت میں کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تھانہ سیدو شریف میں دونوں پر انسدادِ دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ اس مقدمے میں ان دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا اور ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جب ان دونوں کو جیل بھیج دیا جائے، تو پھر آرمی ایکٹ کے تحت ان کو فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے لئے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کو درخواست دی جائیگی۔ اس کی منظوری کے بعدجیل حکام ان کو فوجی عدالت میں کارروائی کے لئے فوج کے حوالے کریگی۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان دونوں رہنماؤں نے چیف آف آرمی سٹاف کے خلاف دھمکی آمیز گفتگو کی تھی، پاکستان کو جلانے کی بات کی تھی جس پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دونوں کے خلاف فوجی عدالت میں کارروائی کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے حتمی فیصلہ اعلیٰ حکام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں