Swat

کالام اُوشو، دکان دار کی فائرنگ سے بچہ شدید زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ اُوشو میں دکان دار نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹانے پر 9 سالہ بچے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق زخمی بچے محمد مجاہد ولد ابراہیم خان نے پولیس کو بتایا کہ صبح میں دودھ لینے کے لئے ملزم نور الہادی ولد وظیف خان کی دکان پر گیا، جہاں دکان بند تھی۔ قریب میں ان کے گھر گیا اور جب وہ باہر نکلا تو اس نے کہا کہ کیوں آئے ہو۔ میں نے بتایا کہ دودھ خریدنے آیا ہوں، مگر دکان بند ہے۔اس کے بعد اس نے گھر سے پستول نکالا اور مجھ پر فائرنگ کی جس سے میں شدید زخمی ہوگیا ہوں۔ زخمی بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں