(باخبرسوات ڈاٹ کام)جے یو آئی (ف) ضلع سوات کی جانب سے نشاط چوک مینگورہ میں ”استحکامِ پاکستان ریلی“ کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی سے خطاب میں پارٹی کے مقامی رہنماوں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ تمام شر پسند عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ عمران خان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ان واقعات کی بنا پر سخت ترین کارروائی کی جائے۔تحریک انصاف کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے، تاکہ پاکستان اس فتنے سے پاک ہو جائے۔
Swat
