Swat

دیرینہ دشمنی دوستی میں تبدیل۔ایوب خان اور دوا خان ماما آپس میں بغل گیر ہوگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بلوگرام میں دیرینہ دشمنی دوستی میں تبدیل۔علاقہ مشران کی کوششوں سے ایوب خان اور دوا خان ماما آپس میں بغل گیر ہوگئے۔ بلوگرام میں 2016میں فریقین کے درمیان دشمنی شروع ہوئی تھی جس میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ اس سلسلے میں گذشتہ سات سال سے علاقہ معززین نے راضی نامہ کے لئے کوششیں شروع کر رکھی تھیں۔ آخر کار علاقہ معززین اس مقصد میں کامیاب ہوئے اور دونوں کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔ اس سلسلے میں علاقہ مت خیل مسجد میں بڑا جرگہ منعقد ہوا جس میں سول ڈیفنس کے سابق چیف مصباح الملک عرف خان طوطی،جمال خان چیئر مین تخت بائی،سابق ایم پی اے شیر شاہ خان،سابق امیدوار و سابق ناظم حیدر علی خان،سابق ایم پی اے محمد امین،عبدالکریم خان،بلوگرام کے چیئر مین امجد علی سمیت دیگر مشران نے شرکت کی اور دونوں فریقین کو بغل گیر کرایا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔