(باخبر سوات ڈاٹ کام) آل گورنمنٹ ڈرائیورز ایسوسی ایشن ایگڈا سوات نے موجودہ بد ترین مہنگائی سے مقابلہ کرنے کے لئے حکومت سے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ ایگڈا سوات کے صدر دلاور اور جنرل سیکرٹری خالد سعید نے کا کہنا تھا کہ ہر روز اشیائے خورو نوش کی قیمتوں سمیت مہنگائی کی شرح بڑھتی جارہی ہے جبکہ سرکاری ڈرائیورز کی تنخواہیں کم ہیں، جس کے ذریعے موجودہ حالات کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے تعلیم یافتہ ملازمین کو کلرکس میں جانے میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ ہمیں ٹائم اسکیل اور اسکیل دس دیا جائے۔
Swat
