Swat

سوات، زرعی یونیورسٹی میں خون عطیہ کرنے کا عالمی دن منایا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی سوات میں خون عطیہ کرنے کا عالمی دن منایا گیا۔ خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نور الامین نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک عطیہ دہندہ کی طرف سے بے لوث خدمت کے ذریعے کسی کی جان بچانے کا عمل ہے۔ خاص طور پر ان افراد کے لیے جنہیں مختلف طبی حالات کی وجہ سے خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمام طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیا۔ آخر میں خون عطیہ کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔