Swat

ٹیکس میں دس سال تک ریلیف دینے کے مطالبے پرقائم ہیں، عبد الرحیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ہم ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے مزیددس سال تک ریلیف دینے کے مطالبے پرقائم ہیں اورٹیکس کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح اوردوٹوک ہے۔ حکومت پاٹا اورفاٹا کو ایک ہی کھاتے میں ڈال کر زمینی حقائق مسخ کر رہی ہے۔ فاٹا کاانضمام 2018ء میں ہواہے اورملاکنڈڈویژن کاانضمام 1969ء میں ہواہے۔ حکومت دونوں کوایک ہی کھاتے میں ڈال کر ملاکنڈڈویژن کولوگوں کو لالی پاپ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس لاگوکرناہمارے لئے زندگی اورموت کامسئلہ ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ملاکنڈڈویژن کومزید دس سالوں کیلئے استثنا دیتے ہوئے عوامی احساسات اورجذبات کاخیال رکھے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔