Swat

گوالیرئی، نامعلوم نقاب پوشوں کے ہاتھوں بچے کو زخمی کرنے کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقہ لابٹ میں نامعلوم نقاب پوشوں کے ہاتھوں معصوم بچے کو بلیڈ سے زخمی کرنے اور اہلِ علاقہ کو ڈرانے کے خلاف گوالیرئی چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں گوالیرئی، پشتونئی، روڑینگار اور ملحقہ گاوؤں کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاج سے خیر ا للہ، باچا زادہ بیتاب، نوید سینا، سید اظہار اللہ اور شیر بہادر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی قیمت پر اپنے علاقے میں بدامنی پھیلانے والوں کو اجازت نہیں دیں گے۔ مقررین نے ڈی پی او سوات اور سیکورٹی نافذ کرنیوالے اداروں پر زور دیا کہ حالات خراب کرنے والوں کا راستہ روکا جائے اور اہلِ علاقہ کو تحفظ دیں۔انہوں نے کہا کہ سوات کی ہر گلی اور گاؤں میں لوگ اب بیدار ہوچکے ہیں اور کسی صورت کسی بھی قسم کی بد امنی کو عوام برداشت نہیں کریں گے اور اس کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔