Swat

امانکوٹ، نامعلوم افراد نے کونسلر کی گاڑی نذرِ آتش کردی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں نامعلوم افراد نے کونسلر کی گاڑی کو آگ لگا کر جلا دیا۔ کونسلر برکت علی سیماب کے مطابق گاڑی کے اندر گاڑی کے کاغذات اور دیگر ضروری دستاویزات بھی جل گئی ہیں۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ادھر امانکوٹ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس نے واقع میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا، تو پھر اہل علاقہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں