Swat

واساسوات کی بہترین کار کردگی،عید کے دوسرے روز شہر مکمل طور پر صاف

(باخبر سوات ڈاٹ کام)واساسوات کی عید کے موقع پر بہترین کار کردگی کی وجہ سے شہر عید کے دوسرے دن ہی آلائشوں اور قربانی کی وجہ سے پھیلائی گئی گندگی سے صاف ہوگیا۔ واسا سوات کی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے اس کے عملہ نے عید کے پہلے اور دوسرے دن تمام آلائشوں کو شہر سے اٹھا کر ٹھکانے لگادیا۔ یوں شہر آلائشوں سے صاف ستھرا ہوگیا۔ عوامی حلقوں نے بھی واسا کی جانب سے عید کے موقع پر کی گئی صفائی کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں