(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ پولیس نے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اُو مینگورہ مجیب عالم خان کے مطابق اُن کو اطلاع ملی تھی کہ محلہ طاہر آباد میں ملزم امتیاز حسین نے دیسی شراب کی بھٹی لگائی ہے اور وہ بھاری مقدار میں دیسی شراب بنا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی نے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر وہاں سے640 لیٹر تیار شراب برآمد کرکے آلاتِ کشیدہ کاری برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
Swat
