(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈڈویژن محمد علی خان گنڈا پورنے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلہ ختم کرنے، علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے احسن اقدام اُٹھاتے ہوئے کمپلینٹ نمبر جاری کردیا جس پر کوئی بھی شخص بذریعہ کال، میسج یا واٹس ایپ اپنی شکایات بھیج سکتا ہے۔ شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام لوگوں کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلیں رہیں گے، جس کسی کو کوئی بھی مسئلہ ہو وہ بلا جھجک تشریف لائے۔ اگر کسی کو آنے میں دقت ہو، تو وہ 03461119303 بذریعہ کال، واٹس ایپ، یا ٹیکسٹ میسج اپنی شکایت درج کرسکتا ہے۔ شکایت کا فوری اور بروقت اِزالہ کیا جائے گا۔
