Swat

اساتذہ کی محنت کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں تعلیم کا نظام بہتر ہورہا ہے،فرمان اللہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایس ڈی اُو محکمہ تعلیم فرمان اللہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی محنت کی وجہ سے آج سرکاری سکولوں میں تعلیم کا نظام بہتر ہورہا ہے۔ اب امتحانات میں سرکاری سکول کے بچے بھی پوزیشن حاصل کر رہے ہیں۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع سوات کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد علی فاروقی کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر جی پی ایس نمبر 1 فیض آباد سیدو شریف سے اپنے خطاب میں تعلیمی خدمات پرر روشنی ڈالی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں