Swat

پی پی پی سوات کا پی کے 5 میں جے یو آئی امیدوار کا غیر مشروط حمایت کااعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سوات نے حلقہ پی کے 5 سوات میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار ثناء اللہ خان کی غیر مشروط حمایت کااعلان کردیا۔ پی پی پی کے ورکرز پی کے 5 میں جے یو آئی کے امیدوار ثناء اللہ خان کے لئے انتخابی مہم چلائیں گے۔ اس اہم اتحاد کا اعلان سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں پی پی پی کے ڈویژنل صدر ملک اکرم خان،پی پی پی اپر سوات کے صدر شاہی خان، ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے،رہنما حیدر علی خان ودیگر جبکہ جے یو آئی کی جانب سے ضلعی امیر قاری فحت اللہ، پی کے 5 کے امیدوار ثناء اللہ خان نے شرکت کی۔ اس موقع پرپیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر ملک اکرم خان نے باقاعدہ طورپر جے یو آئی امیدوار پی کے 5 ثناء اللہ کی غیر مشروط حمایت کااعلان کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔