(باخبر سوات ڈاٹ کام) میڈیکل کالج سیدو شریف سوات میں وائٹ کوٹ سرمنی کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد، نئے داخلے لینے والے طلبہ و طالبات میں وائٹ کوٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر اسرارالحق نے کہا کہ میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہتاہوں۔میڈیکل ٹیسٹ پاس کرکے داخلہ ملنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے طلبہ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے والدین کی توقعات پر پورا تر کر ملک وقوم کا نام روشن کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ قوم کی خدمت کو شعار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Swat
