Swat

لنڈاکے پولیس کی کارروائی،بھاری مقدار میں چرس برآمد،ملزم گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)لنڈاکے پولیس نے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو اطلاع تھی کہ سابق قبائلی ضلع سے ایک سمگلر بھاری مقدار میں چرس سمگل کر رہا ہے، جس پر لنڈاکے میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی کی تلاشی میں اس سے دس کلو 646 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں