باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ 20 تولے سونا بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر نے ایس ایچ اُو تھانہ کبل بخت زادہ کے ہمراہ پولیس سٹیشن کبل میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مورخہ 18 مارچ کو مدعی محمد ریاض ولد فضل معبود ساکن توتانو بانڈئی نے اپنے گھر سے 20 تولے سونا چوری کرنے کی رپورٹ تھانہ کبل میں نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف درج کروائی تھی۔ پولیس نے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گھر سے چوری کرنے والا ملزم معاذ خان ولد احسن غنی ساکن خیر آباد کبل کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 20 تولے سونا اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
