(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع بونیر کی مشہور ایلم پہاڑی پر دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب اہم دہشت گرد کمانڈر محمد سلیم المعروف ربانی کمانڈر ہلاک اور دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکورٹی فوررسز کو اطلاع ملی تھی کہ اہم کمانڈر ایلم کی پہاڑی میں موجود ہے، جس پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ایلم کی پہاڑی میں آپریشن شروع کیا۔ فورسز کے اہلکاروں کو دیکھ کر دہشت گردوں نے اُن پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان، لانس حوالدار مدثر محمود ساکن ضلع راولپنڈی اور لانس نائیک حسیب جاوید ساکن ضلع پونچھ، آزاد جموں و کشمیر شہید ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر سلیم ربانی ہلاک ہوگیا۔پہاڑی میں باقی دہشت گردوں کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
