(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق حمید اللہ ولد رحمت زادہ ساکن شور حال سیدڑہ چند دن پہلے لاپتہ ہوگیا تھا۔ منگل کو ان کی لاش ندی سے ملی جس کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
