(باخبر سوات ڈاٹ کام)واسا سوات کی بہترین کار کردگی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئی۔ واسا کے اہلکاروں نے اپنی عید قربان کرکے پہلے ہی روز شہر سے آلائشوں کو ٹھکانے لگایا اور دوسرے دن آلائشوں والی تمام جگہوں کو پانی اور پھر عرق گلاب سے دھوکر شہر بھر کو صاف کیا۔ صاف شہر کو دیکھ کر شہریوں نے سوشل میڈیا پھر واسا کے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا۔
