(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و جنگلی حیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملاکنڈ ڈویژن میں ممکنہ آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے آج 3 جولائی کو مینگورہ میں امن مارچ کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر جنگلات فضل حکیم خان نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوات کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکالیں گے۔ ہم آئین اور قانون توڑنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہمارا ساتھ دیں۔ سب سے پہلے مجھے عوام اور ملاکنڈ ڈویژن کے مفادات عزیز ہیں۔ امن کی اس تحریک میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے آپریشن کا فیصلہ یک طرفہ ہے۔
Swat
