Swat

قمبر،ٹی ایم اے کی جانب سے پلازے سیل،دکانداروں کا احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے پوش خریداری علاقہ سٹی سینٹر قمبر میں ٹی ایم اے کی جانب سے بعض پلازوں کے سیل کرنے کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کیا اور مینگورہ، پشاور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ ٹی ایم اے کا موقف ہے کہ بعض پلازے اور مارکیٹ غیر قانونی ہیں۔بعض پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے غیر قانونی پلازوں کو سیل کیا جارہا ہے۔ دکانداروں کا موقف ہے کہ ایک تو یہ علاقہ ٹی ایم اے مینگورہ کی حدود میں نہیں آتا اور دوسرا یہ کہ تمام مارکیٹیں اور پلازے قانون کے مطابق ہیں۔ اگر یہ غیر قانونی ہیں، تو کئی سال پہلے یہ جب تعمیر ہو رہے تھے، تو اس وقت ٹی ایم اے والے کہاں تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔