Swat

سوات، مزید دو خواتین کو قتل کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات مزید دو خواتین کو قتل کردیا گیا۔ اس ہفتے سوات میں سات خواتین کو قتل کیا گیا۔ تحصیل کبل کے علاقہ بکرو، قلاگے میں سسر نے بہو کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ 9 سال قبل اس کی بہن کی شادی سلطان نواب ولد رحم باچا سے ہوئی تھی جس کے دو بچے ہیں۔ اس کا بھائی محنت مزدوری کی غرض بیرون ملک مقیم ہے۔اس کی بہن شوہر کے گھر میں سسر کے ساتھ رہتی تھی کہ جمعرات کی صبح ملزم رحم باچا ولد شیر محمد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بہو اور میری ہمشیرہ کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹ کر قتل کردیا۔تحصیل بریکوٹ کے علاقہ نویکلے کوٹہ میں شوہر نے اپنی اہلیہ کو فائر نگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں معمولی تکرار پر ملزم حبیب اللہ نے اپنی اہلیہ مسماۃ کلثوم بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔یاد رہے کہ اس ہفتے سوات میں سات خواتین کو قتل کیا گیا، جن میں ایک خاتون کی بوری بند لاش کا برآمد ہونا بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں