Swat

ہم اداروں کے نہیں،غداروں کیخلاف ہیں، فضل حکیم خان یوسفزئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزرا فضل حکیم خان یوسفزئی اورڈاکٹرامجدنے ودودیہ ہال سیدو شریف میں آئی ایس ایف کے ڈویژنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اداروں کیخلاف نہیں لیکن غداروں کیخلاف ہیں، جو ملک کے قانون کو نہیں مانتے، ان پر ہاتھ ضرور ڈالیں گے۔ عمران خان اس ملک اور قوم کیلئے آج قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ عمران خان نے ظلم کیخلاف کھڑے ہونے کی ہماری تربیت کی ہے۔ عمران خان کی کال پر 24 نومبرکوملاکنڈڈویژن سے لاکھوں افراد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔ عمران خان نے جوآخری کال دی ہے، ہم اس پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ عمران خان کی رہائی اورمرادسعید کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ اب آریاپار ہوگا۔ کارکنوں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکاہے۔ عمران خان کومزید قیدرکھنانااہل حکمرانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیرسہیل آفریدی، ممبران اسمبلی سلیم الرحمان، سہیل سلطان، پی ایس ایف سوات کے صدر سیف اللہ خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سوات سٹی میئر شاہد علی خان، چیئرمین کبل سعید خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں