Swat

کلاڈھیرپل کی خرابی،ایک اور گاڑی گرگئی،ایک شخص جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ کلاڈھیر میں پل کی خرابی کے باعث ایک اور گاڑی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کلاڈھیر پل پر 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، لیکن سوات سے فنڈز واپس ہونے کی وجہ سے اس پل اور باقی جاری منصوبوں پر ٹھیکیداروں نے کام بند کیا ہے۔ تختہ بند پل بند ہونے کی وجہ سے گاڑیاں قریب میں متبادل خراب راستے سے جاتی ہیں، جس کی وجہ سے آئے دن حادثات پیش آتے ہیں۔ گذشتہ روز ٹرک گرنے سے ٹرک میں سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں