Swat

زرعی یونیورسٹی سوات، عالمی یوم کرپشن 2024ء بارے تقریب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ”انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے 2024ء“ کے موقع پر اینٹی کرپشن سیشن کا انعقاد وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی سوات پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان کی سربراہی میں کیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ نے اس دن کی مناسبت سے اردو اور انگریزی میں تقریریں کیں۔ اس موقع پر اکبر خان ایڈوائزر اسٹیبلشمنٹ اینڈ فنانس نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان کا پیغام سنایا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں بدعنوانی اور بدعنوانی کے برے اثرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بدعنوانی ایک پیچیدہ سماجی، سیاسی اور اقتصادی رجحان ہے، جو تمام ممالک کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی اور بدعنوانی کے مواقع کو کم کرنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہمیں اپنے طلبہ کو اس سماجی برائی کے حوالے سے آگاہی دینی چاہیے۔ کیوں کہ بدعنوانی اعتماد کو ختم کرتی ہے اور قومی سالمیت کو متاثر کرتی ہے۔ ڈاکٹر روشن علی ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود احتسابی بہترین احتساب ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں