(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی خدمات کے پیش نظر لوگوں کی دلوں پر حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعت ہے۔ عمران خان ہمارے محسن ہیں۔ ہر لمحہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کل بھی صادق و امین تھے اور آج بھی ہیں۔ پی ٹی آئی کے تمام ورکر عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے۔ کارکنوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنی رہائش گاہ پر لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے انہیں اپنے علاقوں کے مسائل بیان کئے جن میں بعض مسائل کو موقع پر جبکہ باقی کو متعلقہ محکموں کے سربراہان کو حل کرنے کی ہدایت کی۔
