Swat

سوات، دو روزہ ٹریڈ شو اختتام پذیر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو روزہ ٹریڈ شو اختتام پذیر ہوگیا۔ ہفتہ کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو محمد زبیر موتی والا نے افتتاح کیا تھا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر امیر مقام تھے۔ ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ ٹریڈ شو میں ملک بھر کے تاجروں، ماہرینِ معیشت اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔ سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے منعقدہ ٹریڈ شو دو روز جاری رہے گا۔ ٹریڈ شو میں سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں، یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی آفتاب عالم، سابق صوبائی وزیر واجد علی خان، ایم پی اے سلطان روم خان کے علاوہ دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ مقررین نے اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کو ملک بھر میں سواتی مصنوعات کو پذیرائی حاصل ہونے کا ذریعہ قرار دیدیا۔ دو روزہ ٹریڈ شو کا مقصد سوات اور آس پاس کے علاقوں میں تجارت، کاروباراور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔ یہ شو مقامی کاروبارکو با اختیار بنانے اور خطے کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے TDAP کی لگن کی شاندار مثال ہے۔ ایونٹ میں کاروباری افراد، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بین الاقوامی طرز پر 80 سے زائد اسٹالز پر اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں