(باخبر سوات ڈاٹ کام) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر حاجی فضل معبود نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے فوری بعد پشاور اور اسلام آباد میں احتجاج سمیت دھرنا دیں گے۔ پنشن میں کٹوتی ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول حاجی بابا کے ہال میں ایسوسی ایشن کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرمحمدحسن اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ موجودہ میڈیکل الاؤنس کے عوض ڈسپرین کی گولیاں بھی نہیں خریدی جاسکتیں۔ حالانکہ پنشنرز بیماریوں کا گڑھ ہوتے ہیں۔وہ پنشنرز جو اپنے آبائی اضلاع سے باہر دوسرے اضلاع سے ریٹائر ہوئے ہیں، ان کی پنشن کو بھی آبائی اضلاع میں منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ممبران اسمبلی اپنی مراعات میں اضافہ کرنے کیلئے یک آواز ہوتے ہیں۔ اس طرح غریب پنشنرز کی پنشن میں اضافے سمیت دیگر ضروریات پورا کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
Swat
