ؓ(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کی سبزی منڈی کے قریب ایک فریق کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ٹریفک پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان راجہ سید ولد گل زادہ ساکن کوہستان، زین ولد رشید علی ساکن شانگلہ،ہارون ولد رشید علی ساکن شانگلہ، رشید علی ولد محمد گل ساکن بشام نے اسلحہ سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد عالم خان ولد علی خان ساکن حیات آباد مینگورہ، لعل بہادر ولد فانپور ساکن شانگلہ، محمد کریم ولد دلارم ساکن برپلو چارباغ زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
