Swat

بلوگرام، بجلی کے تارسے ٹکرانے کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ بلوگرام میں بجلی کے تارسے ٹکرانے کے باعث ڈمپر گاڑی میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث ڈمپر گاڑی کے چاروں ٹائرز پھٹ گئے۔ ٹائر پھٹنے کی آواز سے وہاں پر موجود شخص بھی بے ہوش ہوگیا، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ڈمپر گاڑی ٹرالی کو اَن لوڈ کرنے کی غرض سے اٹھائی گئی اور تار سے ٹکراگئی۔ بعد میں ریسکیو عملہ نے آگ بجھا دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں