(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا کے وزیرلائیوسٹاک وفشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ انصاف پر مبنی قانون پر عملدر آمد ہی میں ملک کی ترقی اورخوشحالی کاراز پوشیدہ ہے۔ قانون سے کوئی بالاترنہیں۔ انصاف کاتقاضا ہے کہ تحریک انصاف کوملنے والے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرکے عمران خان کو باعزت جیل سے رہاکرایاجائے۔ عمران خان کی گرفتاری اوران کوعوام سے دوررکھنا قانون اورانصاف پرسوالیہ نشان ہے۔ عوامی لیڈر کوناکردہ گناہ میں قید کرنا عوامی مینڈیٹ کوقتل کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی وفود اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے گرد گھیراتنگ کرنے کے باوجود بھی پی ٹی آئی اورعمران خان کی عوامی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام تحریک انصاف اور عمران خان کیساتھ والہانہ محبت رکھتے ہیں۔
