Swat

مینگورہ، عید کے دوران صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، واسا

سوات (مشرق نیوز) ڈبلیو ایس ایس سی سی سوات کے ترجمان کے مطابق عید کی چھٹیوں میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی سوات کا فیلڈ عملہ اور واٹر سپلائی انجینئرز اور سنیٹیشن کی ٹیم ڈیوٹی پر موجود رہی۔ صفائی آپریشن میں 300 صفائی کارکنوں نے حصہ لیا، جبکہ اس خصوصی صفائی مہم میں 38 گاڑیاں بھی استعمال کی گئیں۔عید کے موقع پر ہیلپ لائن بھی تینوں دن بحال رہی اور جو بھی شکایات موصول ہوئیں انہیں فوری طور پر حل کیا گیا۔واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے شہریوں کو صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔ ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں پائپ لیکیجز کی مرمت کی۔ انجینئرز نے تمام ٹیوب ویلز کا دورہ کیا۔ ٹیوب ویلز آپریٹرز کی حاضری چیک کی۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے سنیٹیشن سٹاف نے نماز عید سے قبل مینگورہ شہر کی عیدگاہوں کی صفائی کی۔گھر گھر سے کچرا اٹھایا گیا، تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے۔ ڈپٹی منیجر سالیڈ ویسٹ طاہر خان اور اسسٹنٹ مینجر وقاص خان عید کے تینوں دن اہلکاروں کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہے۔ شہریوں کے لیے صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے انکی نگرانی میں یہ مہم کامیابی سے مکمل کی گئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں