Swat

سوات، زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا کے مختتلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ہفتہ کی دوپہر ہونے والے زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ عمارتوں سے نکل کرکلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زیرِ زمین گہرائی 94 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ تیز زلزلے کے بعد پانچ بار افٹر شاکس بھی ہوئے، تاہم آخری اطلاعات تک کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں